رام بن کا سناسر باغ گل لالہ سیاحوں کے کھل گیا، لیفٹیننٹ گورنر نے کیا افتتاح

جموں، اپریل۔ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے سناسر میں واقع 40 کنال اراضی پر محیط باغ گل لالہ کو ہفتے کے روز سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔جموں وکشمیر کئے لیفٹینںٹ گورنر منوج سنہا نے اس ٹلپ گارڈن کو لوگوں کے کھولنے کی رسم انجام دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ برسوں سے جموں کشمیر کا شعبہ سیاحت تیزی سے ترقی پذیر ہے۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ ملک وبیرون ملک سے ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں و کشمیر آئے جس سے میں سمجھتا ہوں کہ آزادی کے بعد سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر تعمیر ترقی میں ملک میں اپنی خاص جگہ بنا رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس سال بھی صرف پہلے دو مہینوں جنوری اور فروری میں زائد از 20 لاکھ سیاح جموں و کشمیر آچکے ہیں یہ بھی ایک نیا ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ٹورزم سیکٹر میں سناسر ٹولپ گارڈن کا بھی بڑا رول ہوگا اور یہ اس باغ سے جڑے تمام لوگوں کے لئے ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق اس باغ میں مختلف قسموں کے 2 لاکھ72 ہزار ٹلپ لگا دئے گئے ہیں جو سیاحوں کی آمد کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ باغبانی کی طرف سے تیار کئے گئے اس باغ گل لالہ کو ماہ مارچ کے اواخر میں سیاحوں کے لئے کھلنے والا تھا لیکن خراب موسمی حالات کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے باغ صرف چار کنال اراضی پر پھیلا ہوا تھا لیکن توسیع کی گئی اور اب یہ 40 کنال اراضی پر محیط ہے۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو 19 مارچ سے سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

Related Articles