راج ماتا وجے راجے سندھیا ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا

گوالیار، اکتوبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں راج ماتا وجے راجے سندھیا ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔مسٹرامیت شاہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا، مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا اور مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما پہنچے جہاں شہری ہوابازی کے سکریٹری راجیو بنسل نے ان کا استقبال کیا۔بعد میں پنڈتوں کے ذریعہ ویدک منتروں کے ساتھ سنگ بنیاد کی اینٹ رکھی گئی۔ مسٹر شاہ نے کدال چلانے کی رسم ادا کی۔ گوالیار میں سول ٹرمینل کی موجودہ گنجائش 200 مسافروں کی ہے اور اس میں تین طیارے کھڑے ہوسکتے ہیں۔ نیا ٹرمینل 2000 سے زیادہ مسافروں کو سنبھال سکتا ہے اور اس میں بیک وقت 13 ہوائی جہاز کھڑے ہو سکتے ہیں۔ نیا ٹرمینل 172 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles