راجناتھ کی روانڈا، آرمینیا اور مالدیپ کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ
گاندھی نگر، اکتوبر ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو یہاں روانڈا، آرمینیا اور مالدیپ کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔12ویں دفاعی نمائش کے موقع پر منعقد ہونے والی ان ملاقاتوں سے پہلے، مسٹر سنگھ نے دوسرے انڈیا افریقہ ڈیفنس ڈائیلاگ میں حصہ لیا۔میٹنگ کے دوران انہوں نے روانڈا کے وزیر دفاع میجر جنرل البرٹ مشیرا، آرمینیائی وزیر دفاع سورین پاپیکیان اور مالدیپ کی وزیر دفاع محترمہ ماریہ احمد دیدی کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے بارے میں بات کی۔ مسٹر سنگھ نے تینوں ممالک کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے پہلے ہند-افریقہ ڈائیلاگ میں مسٹر سنگھ نے امن، سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے افریقی ممالک کی کوششوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک ہندوستان کی اولین ترجیح ہیں اور وہ سیکورٹی اور دفاعی شعبے سمیت ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیارہے۔اس مکالمے کے دوران گزشتہ ڈیفنس نمائش میں اعلان کردہ لکھنؤ اعلامیہ کو اپنایا گیا۔