رائے گڑھ میں کار گہری کھائی میں گری، چار کی موت

رائے گڑھ، دسمبر ۔چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع میں ایک کار کے کھائی میں گرجانے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔سارنگڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج نے بتایا کہ ٹیمرلگا کے رہنے والے مہیندر پٹیل اپنی بیوی مینو پٹیل، والدین اور 15 سالہ بیٹی کے ساتھ مندر کے درشن کرنے اوڈیشہ کے بھٹلی گئے تھے۔ کل دیر رات واپس آتے ہوئے کار ریورس کے دوران پانی سے بھری پتھر کی کھدائی میں جا گری۔ اس واقعہ میں 15 سالہ لڑکی نے کسی طرح گاڑی کے شیشے سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی، باقی لوگ دم توڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سارنگڑھ پولیس سپرنٹنڈنٹ پہنچ گئے۔ کار کو آج سہ پہر کرین کے ذریعے نکالا گیا۔

Related Articles