دیوالی کے موقع پر وزیراعظم 23اکتوبر کو ایودھیا جائیں گے

نئی دہلی، اکتوبر۔دیوالی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی 23اکتوبر کو ایودھیا(اترپردیش ) جائیں گے۔ شام کو وزیراعظم بھگوان شری رام للا وِراجمان کا درشن اور پوجا کریں گے، اس کے بعد شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر علاقے کا جائزہ لیں گے۔ شام 5:45 بجے وہ علامتی بھگوان شری رام کا راجیہ ابھیشیک انجام دیں گے۔شام ساڑھے چھ بجے وزیراعظم سریو ندی کے نئے گھاٹ پر آرتی کامعائنہ کریں گے جس کے بعد وہ عظیم دیپ اُتسو تقریبات کاآغاز کریں گے۔اس سال چھٹا دیپ اُتسو منایا جارہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم ان تقریبات میں ذاتی طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر 15لاکھ سے زیادہ دیے روشن کیے جائیں گے۔ دیپ اُتسو کے دوران مختلف ریاستوں سے پانچ انیمیٹڈجھانکیوں اور گیارہ رام لیلا جھانکیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیراعظم سریو ندی کے کنارے رام کی پوڑی پر 3ڈی ہولوگرافک پروجیکشن میپنگ شو بھی دیکھیں گے۔ اس موقع پر موسیقی ریز لیزر شو کاابھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Related Articles