دیوالی کا تحفہ:جیو نے ٹرو5 جی وائی فائی خدمات کا آغاز کیا

نئی دہلی، اکتوبر ۔ ریلائنس جیو انفو کام لمیٹڈ ( جیو) نے آج جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک پر چلنے والی وائی فائی خدمات کا آغاز کیا۔ یہ سروس تعلیمی اداروں، مذہبی مقامات، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، تجارتی مراکز جیسے مقامات پر فراہم کی جائے گی جہاں لوگوں کا بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ جیو ٹرو 5 جی سے چلنے والے وائی فائی کو آج راجستھان کے شہر ناتھدوارا سے لانچ کیا گیا۔ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا، "بھگوان شری ناتھ جی کے آشیرواد سے آج جیو ٹرو 5 جی کی خدمت کے ساتھ ناتھ دوارہ میں 5 جی سے چلنے والی وائی فائی سروس شروع کی جا رہی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ 5 جی سب کے لیے ہے، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ جیو کی ٹرو 5 جی سروس دہلی، ممبئی، کولکتہ اور وارانسی جیسے ملک کے کونے کونے میں چلائی جائے۔ شری ناتھ جی کے آشیرواد سے ناتھ دوارا اور چنئی بھی آج سے جیو ٹرو5 جی شہر بن گئے ہیں۔‘‘ جیو صارفین کو یہ نئی وائی فائی سروس جیو ویلکم آفر کی مدت کے دوران مفت ملے گی۔ دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنے والے بھی جیو 5 جی پاورڈ وائی فائی کا محدود استعمال کر سکیں گے۔ لیکن اگر وہ جیو 5 جی پاورڈ وائی ۔ فائی کی مکمل سروس استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں جیو کا صارف بننا ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیو ٹرو5 جی وائی فائی سے جڑنے کے لیے گاہک کے پاس 5G ہینڈ سیٹ ہونا ضروری نہیں ہے۔ وہ 4G ہینڈ سیٹ سے بھی اس سروس سے جڑ سکتا ہے۔JioTrue5G سے چلنے والی سروس کے ساتھ ہی ناتھ دوارا اور چنئی میں جیو کی ٹرو 5 جی سروس بھی شروع ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں دہلی، ممبئی، کولکتہ اور وارانسی میں بھی 5G سروس شروع کی گئی۔ جیو کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ جیو 5 جی سروس کو دوسرے شہروں میں جلد ہی متعارف کرایا جا سکے اور ٹرو5 جی ہینڈ سیٹس کی دستیابی کو بڑھایا جا سکے۔ناتھ دوارا راجستھان کا پہلا شہر ہے جہاں کسی بھی آپریٹر نے 5 جی خدمات شروع کی ہیں۔ تاہم کمپنی نے ابھی تک کمرشل لانچ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی ہندوستان کا شہر چنئی بھی کمپنی کے 5 جی سروس میپ پر آ گیا ہے۔

Related Articles