دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے دارالحکومت میں ڈینگو کی صورت حال پر لیفٹیننٹ گورنرسے مداخلت کی درخواست کی

نئی دہلی  نومبر۔ دہلی میں ڈینگوکی وجہ سےمسلسل خراب ہوتے حالات کے پیش نظر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور طبی نظام کودرست کرنے کی درخواست کی ہے۔دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ راجدھانی میں ڈینگو کی وجہ سے بگڑتی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یمناپار کے سب سے بڑے اسپتال اور یونیورسٹی کالج آف میڈیکل سائنسزمیں بھی ڈینگو سے نمٹنے کے مناسب انتظامات نہیں ہیں اور وہاں سے مریضوں کو سوامی دیانند اسپتال بھیجا جارہا ہے۔ اسپتال میں بیڈز خالی نہیں ہیں اور ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو رکھاجا رہا ہے۔چودھری انیل کمار نے کہا کہ ڈینگو سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار چھپائے جا رہے ہیں اور عام آدمی کے لیے علاج ملنا تو مشکل ہے ڈاکٹروں کی موت اس سادہ سمجھی جانے والی بیماری سے ہورہی ہے۔ اتوارکو لیڈی نرسنگ میڈیکل کالج میں سجری ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایشان بھگت کی موت ہوگئی ہے۔ وہ صرف 23 سال کے تھے، اگر انہیں بروقت بہترطبی سہولیات مل جاتیں تو اس ہونہار ڈاکٹر کی جان بچائی جا سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کا ڈینگو سے نمٹنے کی مہم دس ہفتے، دس بجے، دس منٹ ناکام ثابت ہوگئی ہے۔ انہوں نے نہ تواس سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی بنائی ہے اور نہ ہی دہلی کے علاقوں میں فوگنگ مہم شروع کی ہے جس کی وجہ سے یہ حالت ہو گئی ہے۔

Related Articles