دہلی سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں جنم اشٹمی کی تقریبات

نئی دہلی، اگست۔ملک کی راجدھانی دہلی سمیت دیگر تمام ریاستوں میں جمعہ کو شری کرشن جنم اشٹمی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ تمام مندروں میں ہاتھی گھوڑا پالکی، جے کنہیا لال کی گونج سنائی دے رہی ہے اور مندروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔راجدھانی دہلی میں صبح سے ہی لڈو گوپال کے درشن کے لیے مندروں میں رش ہے اور عقیدت مند قطار میں کھڑے ہو کر کنہیا کے درشن حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں دو سال بعد دہی ہانڈی توڑنے کی تیاریاں زوروشور سے کی گئی ہیں اور گووندا اپنی ٹیم کے ساتھ ہانڈی توڑنے کے لیے تیار ہیں۔جنم اشٹمی کے موقع پر صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، پارٹی لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی دیگر لیڈروں نے جنم اشٹمی کی مبارکباد دی۔ محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیاکہ”تمام ہم وطنوں کو جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد۔ بھگوان کرشن کی زندگی لیلا ہمیں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بے لوث کام کرنے کا درس دیتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ مقدس تہوار ہم سب کو سوچ، قول اور عمل سے سب کے مفادات کو ترجیح دینے کی ترغیب دے۔شری کرشنا جنم اشٹمی کے موقع پر ایک پیغام میں نائب صدر دھنکھر نے کہا کہ ’’شریمد بھگوت گیتا کی تعلیمات لازوال ہیں اور ہمیشہ انسانیت کو ترغیب دیتی رہیں گی۔ آپ کو جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارکباد، اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہاکہ ’’جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ عقیدت اور جوش کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی لائے۔ شری کرشن زندہ باد!مسٹر نڈا نے اپنے پیغام میں کہاکہ شری کرشن جنم اشٹمی کے مقدس تہوار پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ شری کرشن زندہ باد!مسٹر امیت شاہ نے کہاکہ سب کو سری کرشنا جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارکباد۔اس کے علاوہ کانگریس صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ ’’جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ آئیے، جنم اشٹمی کے پرمسرت دن بھگوان کرشنا کی عظیم تعلیمات کو یاد کریں، جو صدیوں سے ہمارے لیے نیکی کے راستے پر چلنے کے لیے تحریک کا ذریعہ رہی ہیں۔‘‘مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ تمام ہم وطنوں کو جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے میری خواہش ہے کہ بھگوان شری کرشن کی مہربانی سب پر قائم رہے۔محترمہ پرینکا وڈرا نے بھجن کی لائنوں کے ساتھ بھگوان کرشنا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شری کرشن گووند ہرے مراری، اے ناتھ نارائن واسودیو۔ شری کرشنا جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دیوکنندن بھگوان شری کرشنا کی برکتیں آپ سب کے ساتھ رہیں۔ جے شری رادھے کرشن۔ دہلی میں جنم اشٹمی کے موقع پر اسکان مندر میں دو سال بعد شری کرشن جنم اتسو شاندار طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پورے اسکان مندر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔اس کے علاوہ متھرا کو بھی شری کرشن کے رنگ میں رنگ دیا گیا تھا۔ یہاں آج مندروں میں کرشن جنم اشٹمی منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں! جمعرات کی شام سے شروع ہونے والے جنم اشٹمی کی تقریبات کے ساتھ ہی متھرا کے مندروں میں بھیڑ امڈ پڑی ہے۔

Related Articles