دہلی این سی آر میں دھند کی چادر، ہوا کا معیار سنگین زمرے میں
نئی دہلی، نومبر .قومی راجدھانی میں جمعہ کی صبح دھند کی کی گھنی چادر نظر آئی۔ ہوا کے معیار کے خراب ہونے کی وجہ سے یہ اب ’سنگین‘ زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں صبح 10 بجے کے قریب ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) 450 پوائنٹس کو عبور کر گیا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی ہے۔ آئی ایم ڈی نے صبح کے بلیٹن میں کہا کہ 12 اور 13 نومبر کو دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار بہت خراب رہنے کا امکان ہے۔ وہیں 14 نومبر کو ہوا کا معیار انتہائی خراب کے زمرے کو عبور کر جائے گا۔محکمہ نے کہا، ’آج دن کے وقت ہلکی ہوائیں چلیں اور شام/رات میں ہوا کے رکنے سے آلودگی کے بڑھنے کےلیے ناگوار ہوگا۔ پانچ دنوں تک نامناسب موسم کی صورتحال رہنے کے آثار ہیں‘۔ایئر کوالٹی سسٹم اور موسم کی پیش گوئی اور ریسرچ کے مطابق اگلے دو دنوں تک ہوا کا معیار انتہائی خراب سے سنگین زمرے میں رہنے کی توقع ہے۔ایجنسی نے کہا کہ آگ کے اثرات آج کم ہو کر 3914 ہو گئے جبکہ پی ایم 2.5 میں فصل کے باقیات (پرالی) جلانے کا حصہ تقریباً 26 فیصد ہے۔سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق، پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے پی ایم 2.5 آج صبح میں 346 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تھی۔ جو محفوظ حد سے چھ گنا زیادہ تھی۔ دارالحکومت میں پی ایم 10 کی سطح 504 مائیکرو گرام کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔دارالحکومت کے کچھ حصوں میں ہوا کے معیار کی سطح 500 سے تجاوز کر کے خطرناک زمرے میں آ گئی ہے۔