دہلی آبکاری پالیسی: کویتا کی عرضی پر ای ڈی نے سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن داخل کیادہلی آبکاری پالیسی: کویتا کی عرضی پر ای ڈی نے سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن داخل کیا
نئی دہلی، مارچ ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک کیویٹ پٹیشن داخل کرکے اپیل کی کہ وہ بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے لیڈر کے کویتا کی طرف سے ای ڈی کے جاری کردہ سمن مورخہ 24 مارچ کے خلاف دائر عرضی میں جانچ ایجنسی کا موقف سنے بغیر کوئی حکم جاری نہ کرے جو انہوں نے دہلی آبکاری پالیسی کے کیس میں پوچھ گچھ اور گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر کی ہے۔تلنگانہ کی قانون ساز کونسل ممبر (ایم ایل سی) کویتا کے 16 مارچ کو ای ڈی حکام کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہ ہونے کے بعد، ایجنسی نے ان کے لیے 20 مارچ کو پوچھ گچھ کے سمن کی تازہ تاریخ طے کی جب انہيں نئی دہلی میں جانچ ایجنسی کے دفتر میں حاضر ہونا ہے۔ کیویٹ پٹیشن ایک قانونی دستاویز ہے جو کسی فریق کی طرف سے عدالت کو الرٹ کرنے کے لیے دائر کیا جاتا ہے تاکہ عدالت کی طرف سے کوئی خاص کارروائی کرنے یا مخالف پارٹی کو کوئی ریلیف دینے سے پہلے کیویٹ پٹیشن دائر کنندہ کے موقف کو سننے کا موقع دیا جا سکے۔