دودسمبر کو سہارنپور میں یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھیں گے شاہ

سہارنپور:نومبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دو دسمبر کو سہارنپور میں ریاستی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔پروگرام مجوزہ یونیورسٹی کے احاطے پروانرکا میں ہی ہوگا۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ریاست کے اعلی تعلیم کے پرنسپل سکریٹری سبھاش چندر کو نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ لکھنؤ سے اشارے ملے ہیں کہ سہارنپور میں بننے والی ماں شاکنبھری دیوی اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد دو دسمبر کو ہوگا۔اس میں وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ شرکت کریں گے۔۔ اس دوران پوروانرکا میں ہی دونوں لیڈر ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ امت شاہ اور یوگی کے آنے کے اشارے ملتے ہی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سرگرم ہوگیا ہے۔ڈی ایم نے انتظامات کے سلسلے میں افسروں کو ہدایات دیں۔ وہیں ہیلی پیڈ وغیرہ کے انتظام کے لئے بھی پی ڈبلیو ڈی کے افسروں نے کاروائی تیز کردی ہے۔ بی جے پی عہدیداروں کے ذریعہ بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

 

 

Related Articles