دعوی:چھ سال میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ نوکریاں دیں:یوگی

لکھنؤ:مارچ۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے اب تک کے چھ سالہ میعاد کار میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکری دی ہے۔پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ مختلف محکموں کے نومنتخب افسران کو تقرری لیٹر تقسیم اورای۔ادھیاچن پورٹل کا افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ریاست میں ایک طرف جہاں سرکاری محکموں میں تقرری کا عمل جاری ہے وہیں پرائیویٹ سیکٹر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھ سال پہلے انہیں نوجوانوں کے سامنے پہچان کا بحران تھا۔ اب ان نوجوانوں کوملک کے کسی بھی ریاست میں اپنے ریاست کے بارے میں بتانے سے ذراتامل نہیں ہوتا ہے۔ یہ وہی ریاست ہے جہاں ترقی کے کاموں میں مافیا حاوی ہوتے تھے۔ تقرری اور ٹرانسفر عمل تاش کے پتوں کی طرح ہوتے تھے۔ یہ وہی ریاست ہے جہاں ہرتیسرے دن فساد ہوتا تھا۔ سرمایہ کاری نہیں آتی تھی۔سرمایہ کار اپنے ادارے بند کر کے جانے لگے تھے۔وزیر اعلی نے کہا’کوئی نہیں مانتا تھا کہ اترپردیش میں کبھی بہتری آئے گی لیکن آج تصویر تبدیل ہوئی ہے۔ اب گاؤں اور شہر ہر شعبے میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ نوجوان صلاحیتیں جو مہاجرت کو مجبور تھیں آج انہیں اپنی ریاست میں احترام مل رہا ہے تو تبدیل شدہ تصویر ہم سب کے سامنے ہے۔یوگی نے دعوی کیاکہ گذشتہ چھ سالوں میں ہماری حکومت نے ایک کروڑ 61لاکھ سے زیادہ نوجوانون کو روزگار دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 60لاکھ سے زیادہ نوجوان کاروباریوں کو اپنا اسٹارٹ اپ ،اپنا کام شروع کرنے کے لئے امدادی رقم فراہم کی گئی ہے۔ آج وہ بہت اچھے ڈھنگ سے اپنا کام کررہے ہیں۔انہوں نے نومنتخب امیدواروں سے حکومت کی توقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا دھیان رکھیں کہ عوام کو آپ کے کاموں کا فائدہ ملے۔ ہم کو سماعت کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ سرکاری سروس کے آنے والے دس سال آپ کے کاموں کی بنیاد ثابت ہونگے۔ان سالوں میں آپ اپنا رویہ عوامی توقعات کے مطابق بنائیں گے تو سرکاری سروس کی عمارت اتنی ہی مضبوط ہوگی۔پروگرام میں نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، جل شکتی وزیر سوتنتر دیو سنگھ، ڈیری ڈیولپمنٹ کے وزیر دھرم پال سنگھ اور پی ڈبلیو ڈی کے وزیر جتن پرساد سمیت دیگر محکموں کے وزیر اور سینئر افسران موجود تھے۔

Related Articles