درجنوں یہودی آباد کاروں کا دوسرے روز بھی مسجد اقصیٰ پر دھاوا

یروشلم،ستمبر۔اسرائیل میں نئے عبرانی سال کے موقعے پر انتہا پسند یہودیوں نے مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے منگل کو یہودیوں کے نئے سال کی تعطیل کے دوسرے دن مراکشی گیٹ کی سمت سے لگاتار دوسرے دن مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔یروشلم میں اسلامک اینڈومنٹ اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروہوں میں مسجد پر دھاوا بولا اور قابض پولیس کی سخت حفاظت میں تلمودی رسوم ادا کیں۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی’وفا‘ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر ایک ڈرون کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی دراندازی کی نگرانی کی۔مسجد اقصیٰ پر دو دنوں میں یہ دوسری یلغار ہے، کیونکہ پولیس اور اسرائیلی فورسز کے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پیر کے روز درجنوں آباد کاروں نے ٹیمپل ماؤنٹ پر دھاوا بول دیا۔فلسطینی ہلال احمرنے پیر کو بتایا کہ یروشلم کے پرانے شہر باب الاسباط کے قریب اسرائیلی فورسز کے حملے میں 3 فلسطینی زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے یہودیوں کی تعطیلات کے دوران مغربی کنارے پر جامع سیکیورٹی کورڈن نافذ کرنے اور 25 ستمبر کو سال نو کی شام سے 18 اکتوبر تک غزہ کے ساتھ چوکیوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہودیوں کے نئے سال کی تعطیل کے موقع پر اتواراکو سرائیلی پولیس نے القدس میں ہائی الرٹ کیا ہے۔منگل کے روز اسرائیلی پولیس نے چالیس سال سے کم عمر کے نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے یا مسجد اقصیٰ کے اندر فجر کی نماز ادا کرنے سے روک دیا۔

Related Articles