دبئی میں اونٹ سواری کی تربیت کے پہلے لائسنس یافتہ سکول کا افتتاح

دبئی،اگست۔دبئی میں اونٹ کی سواری کی تربیت دینے کے لئے پہلا باقاعدہ لائسنس یافتہ سکول کا افتتاح کیا گیا ہے جوکہ دبئی کی سب سے مقبول سیاحتی سرگرمی کے فروغ میں مدد دے گا۔اونٹ سواری کی تاریخ تو متحدہ عرب امارات میں بہت پرانی ہے مگر اس کا پہلا ریکارڈڈ ثبوت ساتوں صدی عیسوی سے ملتا ہے۔ آج دبئی میں صرف ایک سکول اونٹ سواری کی تربیت دیتا ہے۔سکول کی شریک بانی اور ٹرینر لنڈا کراکن برگر نے بتایاکہ وہ 2021 میں اکیلے اونٹ پر سواری کر کے تھک گئی تھی اور پھر انہیں عریبین ڈیزرت کیمل رائیڈنگ سنٹر کا خیال آیا جسے اب وہ کامیابی سے چلا رہی ہیں۔جرمن ٹرینر نیاپنے کام سے متعلق بتایا کہ "اونٹ کی سواری میں سوار کے وزن سے بہت مدد لی جاتی ہے۔مثلا اگر اونٹ کو سمت بدلنے کا بتانا ہوگا تو لگام کے علاوہ جسم کی حرکت سے بھی بتایا جاتا ہے۔ ”

 

Related Articles