خواتین کی ٹیم سیف چیمپئن شپ کے لیے کھٹمنڈو روانہ

نئی دہلی،ستمبر۔ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم 6 ستمبر سے شروع ہونے والی سیف خواتین چمپئن شپ کے لئے ہفتہ کو کھٹمنڈو کے لئے روانہ ہوگئی۔ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (سیف) ویمنز چیمپئن شپ کی گزشتہ سال کی فاتح ہندوستانی ٹیم کو پاکستان، مالدیپ اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔بلیو ٹیگرس (ہندوستانی خواتین) کے ہیڈ کوچ سورین چھتری نے کہاکہ کھلاڑی چیلنجوں سے واقف ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سینئر اور نوجوانوں کا اختلاط یقینی طور پر ہدف حاصل کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ہندوستان کا پہلا مقابلہ 7 ستمبر کو پاکستان سے ہوگا، اس کے بعد 10 ستمبر کو مالدیپ اور 13 ستمبر کو بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔ تمام میچ نیپال کے شہر کھٹمنڈو کے دشرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ہندوستان نے ٹورنامنٹ کے لیے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ جس میں ادیتی چوہان، میبم لنتھونگمبی دیوی اور سومیا نارائناسامی کو گول کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سویٹی دیوی، ریتو رانی، اشلتا دیوی، رنجنا چانو، منیسا پنا، مشیل کاسٹانہا، جولی کشن اور سنتوش ڈیفنڈر کا کردار ادا کریں گے۔ انجو تمانگ، پرینکا دیوی، مارٹینا تھوکچوم، سندھیا رنگناتھن، کشمینا اور رتن بالا دیوی بطور مڈ فیلڈر، جبکہ دلر مرانڈی، اپرنا نرزاری، سومیا گگولوتھ، رینو، کرن پسڈا اور ڈانگمی گریس فارورڈ کی قیادت کریں گے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ سورین چھتری ہوں گے۔

Related Articles