حیدرآباد نے بولنگ کوچ کے لیے ڈیل اسٹین سے رابطہ کیا

حیدرآباد، دسمبر۔ڈیل اسٹین آئی پی ایل میں نئی ​​اننگز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ اسٹین کو ان کی پرانی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ ) کے ذریعہ بطور ٹیم کے بولنگ کوچ رابطہ کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ توقع ہے کہ فرنچائزی آئندہ ہفتے اس سلسلے میں اعلان کرسکتی ہے۔ اسٹین، 93 ٹیسٹ میچوں میں 22.95 کی متاثر کن اوسط سے 439 وکٹوں کے ساتھ اب تک کے سب سے عظیم گیندبازوں میں شمار اسٹین ٹیم میں ٹام موڈی کے ساتھ کام کریں گے، جو فرنچائیزی کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسٹین کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم آئی پی ایل کے ایک عہدیدار نے اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے فرنچائزی اور اسٹین کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی امکان ہے کہ ہندوستان اور تمل ناڈو کے سابق آل راؤنڈر ہیمانگ بڈانی بھی حیدرآباد ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہیڈ کوچ ٹریور بیلس اور بیٹنگ کوچ بریڈ ہیڈن کے 2021 کے سیزن کے بعد مستعفی ہونے کے بعد حیدرآباد کو کوچنگ اسٹاف میں نئے عملے کی ضرورت تھی۔ حال ہی میں، فرنچائزی کو طویل عرصے سے مینٹور کا کردار ادا کررہے و ی وی ایس لکشمن کے ساتھ بھی تعلقات توڑنا پڑا تھا ، جنہوں نے بی سی سی آئی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ایسے میں موڈی جو گزشتہ سال حیدرآباد کے کرکٹ ڈائریکٹر تھے، کو ہیڈ کوچ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹین نے اگست میں فرنچائزی مقابلوں سمیت تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے 95 آئی پی ایل میچوں میں دکن چارجرز، گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کی ہے اور ٹورنامنٹ میں 97 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے 125 ون ڈے میچوں میں 196 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 47 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 64 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles