حماس کے اعلی وفد کی حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ سے ملاقات

بیروت،اگست۔حماس کے ایک سینئیر وفد نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فلسطین اور لبنان کے علاوہ خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو ہونے والی اس ملاقات حماس وفد کی قیادت سیاسی بیورو کے ڈپٹی چئیرمین شیخ صالح الروری نے کی۔ دونوں طرف کے رہنماوں نے باہمی تبادلہ خیال کے دوران غزہ پر اسرائیلی کی حالیہ جنگ جارحیت کے بعد کے اثرات کے علاوہ یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں پر بھی تفصیلی بات چیت بات کی ہے۔ حماس اور حزب اللہ کی قیادت نے اسرائیلی جنگی جارحیت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے غور کیا گیا۔ حماس کے وفد میں خلیل الحیہ اور اسامہ حمدان بھی شریک تھے۔

 

 

Related Articles