حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ، اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں

لندن،اپریل۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ جاری ہے۔ دائیں ہاتھ کے بولر نے جمعرات کے روز ہمپشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 45 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Related Articles