جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں: مودی

نئی دہلی، ، دسمبر ۔ اقتصادی لحاظ سے دنیا کے 20 طاقتور ممالک کے گروپ جی-20 کی صدارت سنبھالنے کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ساتھی ممالک سے اپیل کی کہ وہ آنے والے ایک سال میں ایک جامع اور عملی ایجنڈے پر چلتے ہوئے، کسی ٹکراؤ اور مسابقت سے پاک تحفظ، ہم آہنگی اور امید کی روشنی سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کی مثال قائم کرنے کی کوششوں میں تعاون کریں۔مسٹر مودی نے یہ بات آج جی-20 میں ہندوستان کی صدارت کے رسمی آغاز کے موقع پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں عالمی نظام کے حوالے سے ہندوستان کا فلسفہ پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جی-20 کی 17 سالہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی گزشتہ 17 صدارتوں کے دوران وسیع اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے، بین الاقوامی چنگیوں کو معقول بنانے اور مختلف ممالک کے سر سے قرض کے بوجھ کو کم کرنے سمیت کئی اہم نتائج سامنے آئے۔ ہم ان کامیابیوں سے مستفید ہوں گے اور یہاں سے مزید آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا، اب جب کہ ہندوستان نے یہ اہم مقام حاصل کر لیا ہے، میں اپنے آپ سے یہ پوچھتا ہوں – کیا جی-20 اب بھی آگے بڑھ سکتا ہے؟ کیا ہم پوری انسانیت کی فلاح کے تئيں ذہنیت میں بنیادی تبدیلی لا سکتے ہیں؟ مجھے یقین ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات سے ہی ہماری ذہنیت تشکیل پاتی ہے۔ اس پوری تاریخ میں انسانیت ناپید رہی ہے۔ ہم محدود وسائل کے لیے لڑائی لڑتے رہے کیونکہ ہماری بقا کا انحصار دوسروں کو ان وسائل سے محروم کرنے پر تھا۔ مختلف خیالات، نظریات اور شناختوں کے درمیان تصادم اور مسابقت ہی نمونہ بن گئی۔انہوں نے کہا، کچھ لوگ یہ بحث کر سکتے ہیں کہ ٹکراؤ اور لالچ انسانی فطرت ہے۔ لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اگر انسان فطری طور پر خودغرض ہیں، تو ہم سب میں بنیادی یکجہتی کی حمایت کرنے والی اتنی ساری روحانی روایات کی کشش کی وضاحت کیسے کی جائے؟ اپنی آنے والی نسلوں میں امید پیدا کرنے کے لیے، مسٹر مودی نے کہا، ہم بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے لاحق خطرات کو کم کرنے اور عالمی سلامتی کو بڑھانے پر سب سے طاقتور ممالک کے درمیان ایماندارانہ بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا، ہندوستان کا جی- 20 ایجنڈا جامع، اہم، عمل رخی اور فیصلہ کن ہوگا۔ آئیے ہم ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کو تحفظ، ہم آہنگی اور امید کی صدارت بنانے کے لیے متحد ہوں۔ آئیے ہم مل کر کام کریں تاکہ انسانیت پر مرکوز عالمگیریت کی ایک نئی مثال قائم کی جا سکے۔جی-20 گروپ کے ارکان میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کناڈا، چین، یورپی یونین، فرانس، جرمنی، ہندوستان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ اسپین مستقل مہمان ہے، جسے ہر سال مدعو کیا جاتا ہے۔ ہندوستان نے اپنی صدارت کے دوران مصر کو بطور خاص مدعو کیا ہے۔مسٹر مودی نے گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے جزیرہ ریاست بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس میں صدر جوکو ویدوڈو سے معاصر دنیا کے سب سے زیادہ بااثر کثیر جہتی فورم کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

Related Articles