جیمسن کمر کی سرجری کی وجہ سے آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے

کرائسٹ چرچ، فروری۔نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمسن، جو اسٹریس فریکچر کی وجہ سے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی کمر کی سرجری ہوگی جس کی وجہ سے وہ چار ماہ تک ایکشن سے باہر رہیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔ اسٹیڈ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ کائل نے بیک سرجن سے ملاقات کی ہے اور وہ اس ہفتے سرجری کروائیں گے۔ یہ ان کے لیے ایک مشکل وقت رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے لیے ایک بہت بڑا نقصان بھی ہے۔ وہ ہمارے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔جیمسن اس انجری کی وجہ سے 31 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن سے قبل منعقدہ نیلامی میں چنئی سپر کنگز نے جیمسن کو ایک کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس کے علاوہ وہ مارچ اپریل میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوم ٹیسٹ سیریز اور اپریل مئی میں پاکستان کے دورے کے لیے کیوی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔واضح رہے کہ جیمزن کو انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ کمر میں اسٹریس فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ جیمسن پہلی بار پچھلے سال انگلینڈ کے دورے پر کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لیے اس سے بھی صحت یاب ہو گئے، حالانکہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی سے قبل ان کی پیٹھ کے اسکین سے انجری کا انکشاف ہوا تھا۔بین اسٹوکس اور برینڈن میک کولم کی انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 267 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

 

Related Articles