جیمز بانڈ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لندن،اپریل۔شہرہ آفاق جاسوس فلم سیریز جیمز بانڈ کے اداکار ڈینیل کریگ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق، اداکار ڈینیل کریگ جو کہ حال ہی میں اپنی نئی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ میں بطور برطانوی خفیہ ایجنٹ نظر آئے، اب وہ اداکارہ روتھ نیگا کے مد مقابل ’براڈوے اون میک بیتھ‘ میں اداکاری کر رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اداکار ڈینیل کریگ کے کورونا وائرس کاشکار ہونے کی وجہ سے ان کی پرفارمنس منسوخ کر دی گئی ہے۔پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہیکہ اداکار ڈینیل کریگ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد ڈرامے’براڈوے اون میک بیتھ‘ کو منسوخ کردیا گیا ہے‘۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ’اداکار کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ ان کی ہفتے کے روز کے لیے شیڈیول میٹنی پرفارمنس سے تقریباََ دو گھنٹے پہلے سامنے آیا تھا۔

Related Articles

Check Also

Close