جیل سے فلسطینی قیدیوں کا فرار سیکیورٹی کی ناکامی ہے:بینیٹ

مقبوضہ المقدس،ستمبر۔کل اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے "جلبوع” جیل سے 6 قیدیوں کے فرار کو ایک انتہائی سیکورٹی والی جیل میں قیدیوں کا فرار روکنے میں "ناکامی اور شکست ” قرار دیتے ہوئے "جیل اتھارٹی” پر سخت تنقید کی۔ایک حکومتی اجلاس کے آغاز میں انہوں نیخطاب میں کہا کہ میں 6 فلسطینی قیدیوں کے "فرار” سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ اگرچہ ان میں سے اب تک چار کو پکڑلیا گیا ہے۔بینیٹ نے مزید کہا کہ کچھ ریاستی نظام حالیہ برسوں میں خراب ہوئے ہیں۔ کچھ اداروں کی سستی کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ انہوں نے داخلی سلامتی کے وزیر عمر بار لیف کے ساتھ ایک فیصلہ کیا ہے کہ وہ فرار کے واقعے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔جمعہ اور ہفتہ کو قابض حکام نے 4 فلسطینی قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا جو کہ گذشتہ ہفتے شمالی مقبوضہ علاقوں میں بھاری قلعہ بند جلبوع جیل سے فرار ہو گئے تھے جبکہ دو دیگر مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔پیر کے روز 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ وہ ایک سرنگ کھود کر اس سے فرار ہوگئے تھے۔

Related Articles