جونی ڈیپ کے دیرینہ دوست انجلینا جولی کو نظرانداز کرنے پر مداح حیران

لاس اینجلس ،جون۔معروف امریکی اداکار جونی ڈیپ اپنی دیرینہ دوست انجلینا جولی کو نظر انداز کر رہے ہیں اور یہ بات ان کے مداحوں کے لیے خاصی حیران کن ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف امریکی اداکار جونی ڈیپ جو حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ، امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتے ہیں، مسلسل اداکارہ انجلینا جولی کو نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔جونی ڈیپ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد دوگنی ہوگئی ہے، جبکہ خود اداکار نے بھی اپنے بہت سے ساتھی اداکاروں کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا ہے، جن میں اداکارہ جینیفر اینسٹن اور گال گڈوٹ بھی شامل ہیں۔تاہم، سوشل میڈیا صارفین کو اس بات پر کافی حیرانی ہے کہ آخر جونی ڈیپ اپنی دیرینہ دوست، اداکارہ انجلینا جولی کو فالو کیوں نہیں کررہے ہیں۔یاد رہے کہ انجلینا جولی نے ایک اچھے دوست کی حیثیت سے جونی ڈیپ کو امبر ہرڈ کے بارے میں پہلے سے وارننگ دی تھی۔انہوں نے سال 2010 میں فلم دی ٹورسٹ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران جونی ڈیپ کے سامنے امبر ہرڈ کے بارے میں اپنی ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا۔ 2014 کی ایک رپورٹ کے مطابق، انجلینا جولی کو امبر ہرڈ اس وقت سے ہی ناپسند ہیں، جب ان کے جونی ڈیپ کے ساتھ قریبی تعلقات قائم ہوئے۔

 

Related Articles