جنوبی افریقہ ون ڈے آنکھ کھولنے والے ہیں: ڈراوڑ

کیپ ٹاؤن، جنوری.ہندوستان کے ہیڈ کوچ راہل ڈراوڑ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچوں کو آنکھ کھولنے والا قرار دیا ہے۔آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز میں تیسرے ون ڈے میں ہندوستان کو چار رنز سے شکست دے کر ہندوستان کو 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ڈراوڑ نے ورچول پریس کانفرنس میں بتایاکہ ’’ون ڈے میچ آنکھ کھولنے والا تھا۔ ٹیم بہت اچھا نہیں کھیل پائی۔ یہ ایک روزہ ٹیم کے ساتھ میری پہلی اسائنمنٹ تھی۔تاہم ڈراوڑ نے اعتراف کیا کہ ہندوستان نے نازک حالات میں اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔ انہوں نے اصرار کیا کہ ٹیم اس سے سیکھے گی اور آگے بڑھے گی۔ون ڈے فارمیٹ میں کے ایل راہل کی کپتانی کے بارے میں پوچھے جانے پر کوچ نے کہا کہ وہ بہتر ہوں گے۔ڈراوڑ نے بتایاکہ ’’اس نے (راہل) اچھا کام کیا۔ یہ آسان نہیں ہوتا ہے۔ وہ سیکھ لیں گے۔ وہ ابھی شروع کر رہے ہیں۔ کپتانی کا بڑا حصہ کھلاڑیوں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر ہے۔ وہ بہتر ہو جائیں گے۔‘‘آل راؤنڈرز شاردول ٹھاکر اور دیپک چاہر نے ون ڈے سیریز میں اپنی جگہ بنائی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں مستقبل میں مزید کھیلوں کی پیشکش کی جائے گی، دراوڑ نے کہا کہ انتظامیہ انہیں مزید مواقع دینے پر غور کرے گی۔کوچ نےبتایاکہ ’’وہ (چاہر) بلے بازی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میں نے اسے انڈیا اے میں دیکھا ہے۔ وہ اور شاردول دونوں بہترین کھلاڑی ہیں۔ اس جیسے کھلاڑی بہت بڑا فرق پیدا کرتے ہیں۔ ہم انہیں مزید مواقع دینا چاہیں گے۔”دراوڑ نے یہ بھی کہا کہ ٹیم چھٹے باؤلنگ آپشن کی تلاش میں ہے۔” خیال رہے کہ وینکٹیش ایر یا ہاردک پانڈیا یا رویندر جڈیجا کو چھٹے باؤلنگ آپشن کے طور پر تیار کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ ہم مختلف چیزوں پر غور کر رہے ہیں۔”

Related Articles