جل جیون مشن کے تحت واٹر گورننس کو مضبوط کرنا ضروری ہے: مودی

نئی دہلی، فروری۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2024 تک ملک کے ’ہر گھر کو نل کےجل‘ سے جوڑنے کی اسکیم کے اہداف حاصل کرنے کی مجموعی کوشوں کو ضروری بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسکیم کے عملدرآد میں یہ دھیان رکھنا ضروری ہے کہ مشن کے تحت کہیں کوئی چھوٹنا نہیں چاہئےبدھ کو ویبینار کے ذریعے جل جیون مشن سے متعلق تمام فریقوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک کے ہر گاؤں والے کو صاف پانی کا حق حاصل ہے اور جل جیون مشن کے تحت ملک کے ہر شہری کو واٹر گورننس کے ذریعے پانی کا حق حاصل ہے اور اس کو مضبوط کیا جانا چاہئے. انہوں نے کہا کہ اس سال جل جیون مشن کے تحت چارکروڑ پانی کے کنکشن دیئے جانے ہیں۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس کام کو مکمل کرنے کے دوران ہر ریاستی حکومت کو پائپ لائنوں کے معیار کے ساتھ ساتھ مشن کے تحت فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کے بارے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے کہا’’اس اسکیم کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ گاؤں کی سطح پر پانی اور زمین کے تعلق سے لوگوں کے درمیان تعلق کا احساس پیدا ہونا چاہیے اور اس کے ذریعے ’جل گورننس‘ کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں 2024 تک ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ہر گاؤں میں 2024 تک لوگوں کو نلکوں سے صاف پانی ملنا چاہیے، بجٹ میں گاؤں کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کا بھرپور استعمال کیا جائے۔ اس سے گاؤں میں تبدیلی آئے اور ملک کے ہر شہری کو اس کا حق ملنا چاہیے۔ اس سمت میں سب کو نئی حکمت عملی کے تحت کام کرکے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

Related Articles