جرمن شہری سابق چانسلر انجیلا مرکل کی واپسی کے مخالف

برلن،دسمبر۔سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے سیاست سے دست بردار ہونے کے بعد کرائے گئے سروے کے مطابق جرمنوں کی اکثریت انہیں دوبارہ ان کے عہدے پر واپس دیکھنا نہیں چاہتی۔ فنکے میڈیا گروپ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے 71 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بزرگ سیاست داں دوبارہ اپنے سابقہ عہدے پر فائز ہوں۔ یاد رہے کہ چانسلر کے عہدے پر 16برس تک فائز رہنے کے بعد مرکل گزشتہ برس انتخابات کے بعد اپنے عہدے سے دست بردار ہو گئی تھیں۔

Related Articles