جاوید اختر نے سالگرہ پر شاندار انداز میں تحفہ دیا، شبانہ اعظمی

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنی 50ویں سالگرہ پر شوہر جاوید اختر کی جانب سے انتہائی رومانی تحفے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ تحفے کو پیش کرنے کے انداز نے تو دل کو چھو لیا تھا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف فلمی اور ادبی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی شادی کو اب 39 برس ہونے کو ہیں اور اس برس 9 دسمبر کو جاوید اختر اور شبانہ اعظمی شادی کی 39ویں سالگرہ منائیں گے، دونوں کی شادی 9 دسمبر 1984 میں ہوئی تھی۔18 ستمبر 1950 کو پیدا ہونے والی شبانہ اعظمی کی عمر 72 برس جبکہ جاوید اختر 78 برس کے ہیں۔ شبانہ نے ان 39 برسوں میں شوہر کے ساتھ اچھے تعلقات کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ کیونکہ ہم پہلے ہی دوست تھے اور دنیا کے بارے میں ہمارے خیالات بھی لگ بھگ یکساں ہی تھے۔شاعر ہونے کے باوجود جاوید اختر مزاجاً رومانوی فطرت کے حامل نہیں، لیکن شبانہ اعظمی نے حالی میں اپنی پچاسویں سالگرہ پر شوہر کی جانب سے انہیں حیرت زدہ کرنے والے تحفے کا ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیش کرنے کا انداز تو اس سے بھی زیادہ خوبصورت تھا۔واضح رہے کہ شبانہ سے جاوید اختر کی دوسری شادی تھی، اس سے قبل جاوید اختر نے 1972 میں ہنی ایرانی سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے زویا اختر اور فرحان اختر ہیں۔

Related Articles