جان گنوانے والے کسانوں کو ایس پی حکومت بننے پر 25لاکھ روپئے ملیں گے:اکھلیش

لکھنؤ:نومبر۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کے اہل خانہ کو اترپردیش میں ایس پی حکومت بننے پر 25لاکھ روپئے بطور کسان شہادت سمان رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔اکھلیش نے بدھ کو بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد ایس پی کی حکومت بننے پر تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ کسان کی جان انمول ہے کیونکہ وہ دوسروں کی زندگی کے لئے اناج اگاتا ہے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ سال 2022 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر کسان تحریک میں شہید ہوئے کسانوں کو 25لاکھ روپئے بطور کسان شہادت سمان رقم کے طور پر دی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ سےپاس کئے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے جاری کسان تحریک کے دوران 700سے زیادہ کسانوں کی مختلف وجوہات سے موت ہوگئی۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کسانوں سے تحرک ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے تحریک میں مائے گئے کسانوں کی شہادت کا درجہ دینے، اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور کسانوں کے خلاف درج مقدمے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles