تنازعات میں گھری کنگنا کی نئے سال کیلئے دلچسپ دعا

ممبئی،جنوری۔سال 2021 میں تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال کے لیے دلچسپ دعا کر ڈالی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کنگنا نے اپنی سیلفی شیئر کی، جس میں وہ روایتی لباس اور دیدہ زیب زیورات میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کو سالِ نو کی مبارکبا دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سال سب کے لیے یادگار ثابت ہو۔ علاوہ ازیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ کی جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ رواں برس میں کم سے کم پولیس شکایتیں اور زیادہ سے زیادہ پیار بھرے خطوط چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کنگنا راوت کے لیے اس حوالے سے بھی تلخ رہا کہ ان کے خلاف شکایتیں درج ہوتی رہی ہیں۔

Related Articles