ترکیہ: زلزلہ متاثرین بچوں کیلئے کھلونوں کی بارش

انقرہ،مارچ۔ترکیہ میں زلزلوں کے بعد استنبول فٹبال پاور ہاؤس کی مہم میں میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو زلزلہ متاثرہ بچوں کیلئے کھلونے لانے کی درخواست کی گئی تھی،فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کیلئے ہزاروں کھلونے گراؤنڈ میں ڈال دیئے جس کی ویڈیو ترک میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کو کھلونے دیئے جنہیں جمع کرنے کے بعد زلزلہ زدگان بچوں کو بھیجا جائے گا۔فٹبال میچ کچھ منٹس کیلئے روکا گیا اور وقفے میں شائقین نے تحفے گراؤنڈ میں پھینکے۔

Related Articles