ترنگا ہمارے لوگوں کے خوابوں اور امیدوں کی علامت ہے: منوج سنہا

سری نگر، اگست۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا آغاز کرتے ہوئے راج بھون کے ملازمین میں ترنگے تقسیم کئے۔اس موقعے پر انہوں نے مجاہدین آزادی کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قومی پرچم گذشتہ 75 برسوں سے لوگوں کی امیدوں اور خوابوں کی علامت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترنگا ہمیں مسلسل شاندار مستقبل کی طرف رہنمائی کر رہا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے اور آزادی کا امرت مہاتسو جوش و خروش اور جذبہ حب الوطنی سے منانے کی اپیل کی۔اس موقع پر راج بھون کے سینئر افسران اور دیگر جملہ عملہ موجود تھا۔

Related Articles