ترنمول کانگریس نے صدر جمہوریہ سے گورنر جگدیپ دھنکر کو ہٹانے کی درخواست کی

کلکتہ ،جنوری ۔مغربی بنگال گورنرجگدیپ دھنکر اور بنگال حکومت کے درمیان اختلافات کی گرمی کی آنچ اب دہلی پہنچ چکی ہے۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دور ان صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد ترنمول کانگریس کے لوک سبھا میں لیڈر سدیپ بندو پادھیائے صدر جمہوریہ سے ملاقات کے دوران گورنر کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں پارلیمانی جمہوریت کے تحفظ کےلئے جگدیپ دھنکر کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد سدیپ بندو پادھیائے نے میڈیا کو بتایاکہ صدر جمہوریہ بجٹ اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ میںخطاب کرنے آئے تھے۔ وہ بھی اس وقت سینٹرل ہال میں موجود تھے۔ اس موقع پر میں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو کو براہ راست پارٹی کے دیرینہ مطالبہ کو پیش کیا۔صدر جمہوریہ کے خطاب کے دوران پہلی ہی صفت جہاں وزیر اعظم نریندرمودی اور دیگر پارٹیوں کے سربراہ پہلی صف میں ہیں وہاں سدیب بندوپادھیائے بھی موجود تھے۔صدرجمہوریہ خطاب کے بعد وزیر اعظم سمیت دیگر پارٹی لیڈروں سے ملاقا ت کررہے تھے۔اس درمیان سدیب بندو پادھیائے نے بھی صدر جمہوریہ کو سلام پیش کرتے ہوئے چہرے سے ماسک ہٹایا اور بنگال میں گورنر کی وجہ سے پارلیمانی جمہوریت خطرے میں ہے ۔اس گورنر کو ہٹانا ضروری ہے۔دھنکر کے گورنر بننے کے بعد سےہی ریاستی حکومت او ر راج بھون کشیدگی ہے۔وزیر اعلیٰ اور گورنر کا تنازع بار بار سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل ممتا بنرجی نے گورنرکی شکایت وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے شکایت کی تھی۔2021 اسمبلی انتخابات کےبعد سے ہی گورنر اور حکومت کے درمیان تصادم میں شدت آگئی ہے۔ گورنر تقریباً ہر روز ریاستی حکومت کے خلاف جارحانہ ٹویٹ کرتے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے انہیں ‘بی جے پی کاآدمی کہہ کر تنقید کرتی رہی ہے۔

Related Articles