بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے- کمل ناتھ

علیراج پور، مارچ۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست کے قبائلی علاقوں میں روزگار کی عدم دستیابی کی وجہ سے بڑی تعداد میں نوجوان نقل مکانی کر رہے ہیں۔مسٹرکمل ناتھ آج یہاں جوبٹ تحصیل کے ادے گڑھ میں قبائلیوں کے مشہور تہوار بھگوریا ہاٹ میں شرکت کے لیے پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نوجوان ریاست میں بھٹک رہا ہے، اسے صحیح راستہ دکھانے کی ضرورت ہے، قبائلی علاقوں میں لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے، نوجوانوں کی نقل مکانی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان عوام کو الجھا رہے ہیں، وہ ہر بار لوگوں کو روزگار دینے کی بات کرتے ہیں، لیکن روزگار کہاں ہے، ریاست میں انڈسٹری سمٹ ہوتے ہیں، لیکن سرمایہ کاری نہیں آتی۔مسٹر کمل ناتھ کے بگھوریا ہاٹ میں پہنچنے پر ایم ایل اے کانتی لال بھوریا، ریاستی یوتھ کانگریس صدر ڈاکٹر وکرانت بھوریا، ایم ایل اے ہنی بگھیل سمیت کانگریس قائدین نے ان کا استقبال کیا۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ آج کسانوں کو ان کی فصلوں کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے۔ ریاست میں وکاس یاترا کے بجائے تباہی یاترا نکالی گئی ہے۔ ان یاتراوں کے ذریعے سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان 6 مارچ کو بھگوریا میلے میں شرکت کریں گے۔

Related Articles