بی جے پی کی چارریاستوں میں جیت کا اثر لوک سبھا انتخابات میں نہیں پڑے گا:ممتا بنرجی

کلکتہ ،مارچ ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی کے اس دعویٰ کو خارج کردیا ہے کہ چار ریاستوں میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کا اثر 2024میں پڑے گا۔انہوں کہا کہ یہ نتیجہ کسی بھی طرح سے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی نشاندہی نہیں کرتا ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی صرف مرکزی ایجنسی کی مدد سے اورالیکشن مشنری کی مدد سے چار ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔وہ ابھی سے 2024 کی لوک سبھا کے بارے میں شور مچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں بھی اس فارمولے کو اختیار کرنے کی کوشش کی تھی مگر ہم نے ناکام کردیا اور وہ شرمناک شکست سے دو چار ہوئے ۔ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے ای وی ایم کے ساتھ بڑی بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں اکھلیش کے ووٹ شیئر میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ان کی سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے اور بی جے پی کی سیٹیں کم ہوئی ہیں۔ ای وی ایم کو لے کر بہت سی شکایتیں سامنے آئی ہیں۔ ای وی ایم کے ساتھ کیا ہوا؟ اکھلیش کو دکھ کی بات نہیں ہے۔ فارنزک ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج 2022 پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا نے مزید کہاکہ اکھلیش نے اتر پردیش میں اکیلے الیکشن لڑا۔اپوزیشن کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کا فائدہ بی جے پی کو ملا ہے۔” دوسری طرف، ممتا بنرجی نے گواسے متعلق کہاکہ گوا میں ہماری ابھی شروعات ہے۔کانگریس سے متعلق انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنا ساکھ کھودیا ہے ۔اس سے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کا ہونا ضروری ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا ووٹ کا اصل ہتھیار "اپوزیشن کو متحد ہونا چاہیے”۔ میں دلچسپی رکھتی ہوں کہ سب کو ایک کیا جائے۔ مجھے چھوڑ دو۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ سب ایک ہوجائیں۔ممتابنرجی نے کہا کہ اس میں سبھوں کو پہل کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles