بی جے پی کی خرید فروخت کی کوشش کبھی پوری نہیں ہوگی: گہلوت

جے پور، جون۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس متحد ہے اور وہ بی جے پی کی خرید فروخت کی ناپاک حرکتوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ مسٹر گہلوت نے آج یہاں ادے پور سے جے پور واپسی پر میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے تمام ایم ایل اے متحد ہیں اور ہم تینوں سیٹیں جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے حکومت بچانے میں ساتھ تھے، یہ تو راجیہ سبھا کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، وہ کبھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو کبھی محکمہ انتخابات کو شکایات بھیج رہے ہیں اور آخر میں خرید فروخت میں بھی فیل ہوگئے ہیں کیونکہ کانگریس متحد ہے اور ان کی ہارس ٹریڈنگ کی ناپاک حرکتیں کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے چیف وہپ ڈاکٹر مہیش جوشی نے بھی اینٹی کرپشن بیورو کو خبردار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آخر میں جیت سچ کی ہوگی اور سچ ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی کوششیں کام نہیں آ رہی کیونکہ پورا ملک سمجھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے اور ملک میں تشدد کا ماحول ہے اور پوری دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے، ان کے ترجمان کس قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر گہلوت راجیہ سبھا انتخابات کے پیش نظر ادے پور میں کانگریس اور اس کے حمایت یافتہ ایم ایل ایز کی باڑ لگانے میں ایم ایل اے اور کانگریس امیدواروں اور لیڈروں سے بات چیت کے بعد جے پور واپس لوٹ آئے ہیں۔

Related Articles