بی جے پی ایم ایل اے اروند گری کا انتقال، یوگی کا اظہار غم

لکھنؤ:ستمبر۔اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے گولا اسمبلی حلقے سے بیجے پی کے ایم ایل اے اروند گری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا وہ 65برس کے تھے۔ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق پیر کی علی الصبح گری کو دل کا دورہ پرنے کے بعد علاج کے لئے انہیں لکھنؤ لایا جارہا تھا تبھی راستے میں ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ لکھیم پور کھیری کے گولا اسمبلی حلقے سے پانچ بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔وزیر اعلی دفتر کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں یوگی نے بی جے پی کے سینئر رہنما گری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے مغموم اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 

Related Articles