بی ایچ یو میں ہندی میں بھی ہوگی انجینئرنگ کی پڑھائی

وارانسی:ستمبر بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) میں ہندی میں بھی انجینئرنگ کی تدریس ہوگی۔ نئے تعلیمی سیشن سےیونیورسٹی انجینئرنگ طلبہ کو ہندی میں پڑھائی کا متبادل دستیاب کرانے جارہی ہے۔ ا س کے لئے سبھی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ابتدائی دور میں انجینئرنگ کے سال اول کے طلبہ کو ہندی میں پڑھائی کا متبادل لینے کی سہولیت ہوگی۔ بعد میں آگے کے سالوں میں اسے مزید وسعت دی جائے گی۔ بی ایچ یو ہندی میں انجینئرنگ کا متبادل دینے والا ملک کا پہلا ادارہ ہوگا۔آئی آئی ٹی بی ایچ یو کے ڈائرکٹر اور سرکاری زبان کمیٹی کے صدر پروفیسر پرمود کمار جین نے ہندی میں انجینئرنگ شروع کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی ایجوکیشن پالیسی میں تعلیم مادری زبان میں دئے جانے کی تجویز ہے۔اس کے تحت بی ایچ یو انجینئرنگ سال اول کی پڑھائی ہندی میڈیم سے شروع کرنے جارہا ہے۔ پروفیسر جین نے کہا کہ علاقائی زبانوں کے احترام اور استعمال سے انجینئرنگ کو وسعت ملے گی۔

Related Articles