بینکنگ گروپ نے اسٹاک مارکیٹ کو گراوٹ سے نکالا

ممبئی  ستمبر۔آسمان چھوتی مہنگائی کو قابومیں کرنے کے لئے یورپی سنٹرل بینک (ای سی بی) کے شرح سودمیں اضافہ کی مکمل تیاری سے عالمی بازار کے کمزوررجحان کے باوجود مقامی سطح پر دیگر کے ساتھ بینکنگ گروپ کی مضبوط کارکردگی کی بدولت شیئربازار گزشتہ دو دنوں کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے آج ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی پر رہا۔ریزرو بینک کے بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ پرتوجہ مرکوز کرنے سے ملک کو سپلائی سائیڈ افراط زر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملنے کے بیان اورآئی سی آئی سی آئی بینک کے انفرا بانڈ کے ذریعہ 10 ہزارکروڑ روپے سرمایہ اکٹھا کرنے کی تیاری سے بینکنگ گروپ میں سب سے زیادہ 1.94 فیصد کا اچھال آیا، جس سے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس 659.31 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 59688.22 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 174.30 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17798.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.29 فیصد بڑھ کر 25895.23 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.60 فیصد مضبوط ہوکر 29474.63 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3589 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2066 خریداری جبکہ 1397 فروخت ہوئی، وہیں 126 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 33 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16 میں کمی ہوئی اورایک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔آر بی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیتی کانٹھا پٹنائک نے آج ایک پروگرام میں کہا کہ بنیادی ڈھانچے پراخراجات پر توجہ مرکوز کرنے سے ملک کو طویل مدتی سپلائی سائیڈ پر مبنی افراط زر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی، آئی سی آئی سی آئی بینک نے بی ایس ای کو بتایا کہ اس نے انفرا بانڈ کے ذریعہ 10 ہزار کروڑ روپے سرمایہ اکٹھا کرنے سے متعلق تجویزبورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیجی ہے۔ اس کے بعد اس کے حصص تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای پر بینکنگ گروپ میں سب سے زیادہ 1.94 فیصد خریداری ہوئی۔ ساتھ ہی تیرہ دیگر گروپوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ بنیادی مواد 0.53، فنانس 1.54، آئی ٹی 1.02، ٹیلی کام 0.71، آٹو 0.62، کیپٹل گڈز 0.65 اور ٹیک گروپ میں 1.04 فیصد اضافہ ہوا۔بلند افراط زر پر لگام لگانے کے لئےایسا مانا جارہا ہے کہ آج ای سی بی شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے بیرون ملک منڈیوں کا رجحان منفی رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس 0.30 فیصد اور جاپان کا نکئی 2.31 فیصد بڑھ گیا جبکہ جرمنی کا ڈیکس0.16، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.00 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.33 فیصد گر گیا۔

Related Articles