بھوپیش نے ملائم سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

رائے پوراکتوبر۔چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل کو سماج وادی لیڈر اوراتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی موت پر دکھ کا اظہار ہے۔مسٹر بگھیل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،”سماج وادی لیڈر اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلی ملائم سنگھ کی موت کی خبر ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد پر ایک پتھر گر جانے کی طرح ہے۔“انھوں نے آگے کہا، ”یو پی کے وزیر اعلی، مرکزی وزیرکے طور پر انھوں نے عوام کی خدمات کی۔ وہ زندگی بھرفرقہ واریت کے خلاف لڑتے رہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ تقریبا ڈیڑھ مہینے سے مسٹر ملائم سنگھ بیمار تھے اور آج گروگرام کے میدانتا اسپتال میں آج صبح ان کی موت ہو گئی۔

Related Articles