بھج میں روڈ شو کے دوران مودی کا پرتپاک استقبال

بھج، اگست۔وزیر اعظم نریندر مودی کا اتوار کو گجرات کے بھج میں روڈ شو کے دوران سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہزاروں لوگوں نے پرجوش استقبال کیا اور قوم پرستی کے نعرے لگائے۔
مسٹر مودی نے آئندہ گجرات انتخابات سے قبل پیر کو بھج میں انتخابی مہم چلائی۔وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری ویڈیو میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ کو مسٹر مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دیکھا جا سکتا ہے۔اس دوران آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مسٹر مودی کی ’ہر گھر جھنڈا‘ کی کال کا اثر بھی دیکھا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر اپنے لیڈر کا استقبال کیا اور بھارت ماتا کی جئے، مودی زندہ باد، ہمارا نیتا کیسا ہو مودی جیسا ہو وغیرہ کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم نے گاڑی سے اتر کر لوگوں کا استقبال کیا اور ہاتھ بھی ملایا۔اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے صبح سے ہی انتظار میں کھڑی رہی اور اس یادگار موقع کو اپنے موبائل فونز میں قید کیاذرائع کے مطابق بھج انتخابی مہم کے دوران مودی بچوں، بزرگوں، نوجوانوں سب سے ہاتھ ملاتے نظر آئے۔ خواتین بھی بڑی تعداد میں وزیراعظم سے ملنے پہنچیں اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران وہ سر پر کلش رکھے ہوئے تھیں، ساتھ ہی کچھ خواتین نے مسٹر مودی سے ہاتھ بھی ملایا۔اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ گجرات انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام بڑے لیڈر انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس ریاست میں مسٹر مودی کی ریلیاں بھی چل رہی ہیں۔

Related Articles