بھارت کی سینئر اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

ممبئی،دسمبر۔بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی۔74 سالہ وینا کپور کو ان کے بیٹے سچن کپور نے سر میں بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کیا اور ان کی لاش دریا میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی سپروائرز نے پولیس کو اطلاع دی کہ سوسائٹی کی ایک عمر رسیدہ خاتون غائب ہوگئی ہیں۔پولیس نے فوری تحقیقات شروع کرکے مقتولہ کی موبائل لوکیشن ٹریس کی اور بلڈنگ کے قریب ہی دریا کے کنارے ان کی لاش برآمد کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے بیٹے اور ملازم کو تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا تو انہوں نے اعترافِ جرم کر لیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بیٹے سچن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔وینا کپور نے معروف فلموں ’دی گینگ‘ اور ’بندھن پھیروں کے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Related Articles