بھارتی ٹی وی اداکارہ دلجیت کور نے نک پٹیل سے شادی کرلی

ممبئی،مارچ۔بھارتی ٹی وی اداکارہ دلجیت کور نے نک پٹیل سے شادی کرلی، انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر کو کیپشن دیا ’مسٹر اینڈ مسز پٹیل‘، اداکارہ نے سفید لہنگا پہنا اور اس پر سرخ دوپٹہ لیا۔نک نے سفید شیروانی پہنی، ایک تصویر میں دلجیت اور نک اپنی گزشتہ شادیوں سے ہونے والے بچوں کے ساتھ بھی دکھائی دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد دونوں کینیا کے دارالحکومت نیروبی منتقل ہوجائیں گے۔

Related Articles