بھارتی لڑکی کا نسیم شاہ سے اظہار محبت

کرکٹر کیلئے پاکستان آنے کو بھی تیار

دبئی،ستمبر۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بھارتی لڑکی نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔بھارتی لڑکی نندنی گپتا کا انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہیں نسیم سے برملا محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا اس وقت پاکستانی ٹیم میں سب سے اچھا نسیم شاہ کھیل رہے ہیں۔مداح کا کہنا تھا نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے میں فائنل میں آؤں گی، پاکستان سے فرق نہیں پڑتا مجھے صرف نسیم شاہ چاہیے ۔نندنی گپتا نے کہا اگر کبھی ذاتی طور پر نسیم سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان سے شادی کا بھی پوچھوں گی، ان سے کہوں گی چلیں پاکستان چلتے ہیں، ان کے لیے ویزا بھی تیار کرلوں گی۔لڑکی نے یہ بھی کہا کہ میں دبئی میں رہتی ہوں لیکن اسٹیڈیم نسیم کو دیکھنے آتی ہوں، میں نے نسیم کو دیکھتے ہی کہا ماشاء اللہ، اس کے بعد کہا ان شا ء اللہ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے نسیم کو انسٹاگرام پر میسج بھی کیا تھا، مجھے امید ہے اس انٹرویو کے بعد نسیم مجھ سے رابطہ کریں گے۔

 

Related Articles