بھارتی اسٹار ناگا چیتنیا 15 کروڑ کے نئے گھر منتقل

حیدر آباد،مارچ۔جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے معروف اداکار ناگا چیتنیا حال ہی میں خریدے گئے اپنے نئے گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناگا کا یہ گھر حیدر آباد کے جوبلی ہلز کے علاقے میں واقع ہے اور اس کی مالیت 15 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے تاہم اس خبر کی اب تک آفیشل سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہنے کو ترجیح دینے والے ناگا چیتنیا کی جانب سے گھر کی خریداری اور اب وہاں منتقلی کی وجہ سے وہ ایک بار پھر میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں۔اس سے قبل وہ اکتوبر 2021 میں اپنی سابقہ اہلیہ سمانتھا پرابھو سے علیحدگی کے معاملے پر کافی عرصہ خبروں میں رہے۔ اہلیہ سے الگ ہونے کے بعد لگ بھگ ڈیڑھ برس ایک ہوٹل میں مقیم رہے، لیکن فلم تھینک یو میں کام سے شہرت حاصل کرنے والے ناگا بلآخر اپنے نئے اور ذاتی گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

Related Articles