بکرم کیشری اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب

بھونیشور، جون ۔ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر بکرم کیشری اروکھہ کو پیر کے روز منعقدہ خصوصی اجلاس میں متفقہ طور پر اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر مسٹر بکرم کیشری اروکھا کا نام تجویز کیا جس کی پارلیمانی امور کے وزیر نرنجن نے تائید کی۔ ایوان کی قرارداد کی منظوری کے بعد ڈپٹی اسپیکر رجنی کانت سنگھ نے بکرم کیشری کو اسپیکر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔مسٹر پٹنائک نے مسٹر اروکھا کو منتخب کرنے کے لیے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون اور حمایت کی اپیل کی۔واضح رہے کہ سوری نارائن پاترو نے صحت کی خرابی کی وجہ سے گزشتہ 4 جون کو قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

Related Articles