بپاشا باسو طویل عرصے بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بہت جلد اسکرین پر اپنی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔اداکارہ بپاشا باسو نے سال 2015 کے بعد سے کسی فلم میں کام نہیں کیا، اْنہوں نے دو سال قبل نشر ہونے والی ویب سیریز ڈینجرس میں کام کیا تھا جبکہ اداکارہ کے مداح اکثر تجسس میں رہتے ہیں کہ وہ طویل عرصے سے فلمی دْنیا سے دور کیوں ہیں۔اس حوالے سے بپاشا باسو نے کہا کہ دراصل! میں گزشتہ برسوں میں بیحد سْستی کا شکار رہی جس کی وجہ سے کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھی لیکن منصوبہ 2022 میں کام پر واپس آنے اور کچھ دلچسپ کرنے کا ہے، مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد اعلان کر سکوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس نے اْن کے لیے بہت سی چیزوں کو روک رکھا ہے۔بپاشا باسو نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتی تھی کہ میں اپنے پورے خاندان کے لیے بہت محتاط رہوں اور میں ایسی انسان نہیں جو کورونا وائرس کے دوران بھی باہر جا کر بہت زیادہ پارٹی کرنا پسند کرے، میرے دوستوں کا ایک چھوٹا گروپ ہے اور میں زیادہ اپنے خاندان سے ملنا پسند کرتی ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ جہاں 2020 مایوسی سے بھرا ہوا تھا، وہیں 2021 کچھ امید لے کر آیا، میں نہیں جانتی تھی کہ دنیا کس طرف جارہی ہے کیونکہ وائرس نے سب کو گھر پر رہنے پر مجبور کردیا تھا، اس وقت سب کچھ اتنا غیر متوقع تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گْزارا اور 2021 امید لے کر آیا، چیزیں بدل گئیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے بالآخر دوبارہ شوبز میں سرگرم ہونے اور کام پر واپسی کرنے پر آمادہ کیا۔

Related Articles