بنگال کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ، کچھ جگہوں پر ہنگامہ
کلکتہ اکتوبر ۔مغربی بنگال میں، کوچ بہار ضلع کے دن ہاٹا، ندیا کے شانتی پور، شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابہ اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ ریاست کی ان چار سیٹوں پر کورونا قوانین کی پاسداری کے ساتھ ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کا عمل تاحال پرامن ہے۔ کہیں سے کوئی تنازع کی خبر نہیں آئی ہے۔ پولنگ شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے بعدشمالی 24پرگنہ کے کھردہ سے بی جے پی امیدوار جوئے ساہا کو ترنمول کارکنوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ حکمراں جماعت کے کارکنوں نے ان کے ساتھ بحث کی۔ ترنمول کارکنوں نے گھیر لیا اور واپس جاؤ کے نعرے لگائے۔ ترنمول کا الزام ہے کہ جوائے بی جے پی کا لوگو لگا کر انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ جوائے پر ووٹروں کو متاثر کرنے کا الزام ہے۔ تاہمالزامات کو مسترد کرتے ہوئے، بی جے پی امیدوار جوئے نے ترنمول پر ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا الزام لگایا۔ پولیس اور مرکزی دستے پہلے ہی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ دن ہاٹا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار اشوک منڈل نے ترنمول پر انتخابات کے آغاز سے قبل تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔