بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاعات، سنجے کا ردعمل سامنے آگیا
ممبئی،اپریل۔بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اداکار نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنجے دت ان دنوں بینگلورو میں مقامی انڈسٹری کی فلم ’کے ڈی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکار سیٹ پر بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے، ان کے چہرے، ہاتھ اور کہنی پر زخم آئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سنجے کی صحتیابی تک فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔دوسری جانب سنجے دت نے ٹوئٹ کرکے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا کہ میرے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں۔ان کاکہنا تھاکہ میں فلم ’کے ڈی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جہاں میرے مناظر کی عکس بندی میں زیادہ احتیاط برتی جا رہی ہے۔