بسوراج بومئی 30نومبر کو دہلی کا دورہ کریں گے

میسور،نومبر۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے پیر کو کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے 30نومبر کو آنے والے مہاراشٹر سرحدی مسئلے کے سلسلے میں سینئروکیل مکل روہتگی کے ساتھ بات کرنے کےلئے نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔جاری ریلیز کے مطابق،30نومبر کوسپریم کورٹ میں سرحدی مسئلے پر سماعت ہے۔ اس لئے، اس معاملے سے متعلق اپنے وکیل مکل روہتگی کے ساتھ بات کریں گے۔ انھوں نے کہا، ”ان کے پاس پہلے ہی اطلاع ہے اوراس معاملے کو کےسے پےش کیا جائے۔ آگے کی بات دہلی میں ہوگی۔“سرحدی مسئلے کے سلسلے میں مہاراشٹر اور کرناٹک کے گورنروں کی میٹنگ میں مسٹر بومئی نے کہا،” گورنر الگ الگ مفاد کے لئے ملتے ہیں۔یہ سپریم کورٹ کے سامنے زےر التوا معاملہ ہے۔سماعت ابھی ہونی ہے۔“سپریم کورٹ میں 30نومبرکو سماعت کے لئے آنے والے معاملے کے سلسلے میں وزیر اعلی نے اتوار کو سینئر وکیلوں اور کارکنوں کے ساتھ اےک میٹنگ کی صدارت کی۔مسٹر بومئی کے آج شام دہلی دورے پر جا سکتے ہیں اور اس درمیان وہ صارفین معاملے ، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کریں گے اور اپنی دورے کے درمیان بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات بھی کریں گے۔انھوں نے کہا، ” میںریاست کی ترقی کے بارے میں مسٹر گوئل اور آبی وسائل کے وزیر سے ملنے کے لئے دہلی آرہا ہوں ۔ مجھے مسٹر نڈا سے بھی ملنے کی امید ہے۔ مجھے ابھی تک ان سے وقت نہیں ملا ہے۔ مجھے اس کے ملنے کی امید ہے۔ “

Related Articles