بسندھرا گروپ کے صدر نے سکریٹری خارجہ شرنگلا سے ملاقات کی

ڈھاکہ، دسمبر۔بسندھرا گروپ کی چیئرپرسن احمد اکبر شوبھن نے بدھ کو ویسٹن ڈھاکہ میں ہندوستانی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا سے ملاقات کی۔ خارجہ سکریٹری شرنگلا دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 7 سے 8 دسمبر تک بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی 50 ویں وجے دیوس کی تقریبات میں ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند بھی شرکت کریں گے۔میٹنگ میں محترمہ شوبھن اور شرنگلا نے آپس میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خارجہ سکریٹری نے بنگلہ دیش کی تجارت اور سماجی و اقتصادی ترقی میں شاندار شراکت کے لیے بسندھرا گروپ کی تعریف کی۔دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔واضح رہے کہ مسٹر شرنگلا منگل کو دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش کی قیادت کے ساتھ موجودہ شاندار دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ صدر رام ناتھ کووند کے 15-17 دسمبر تک بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کی تیاریوں کے لیے ڈھاکہ پہنچے تھے۔

Related Articles